الوداع انٹرنیٹ اکسپلورر:6 - BaaZauq | Urdu writings, views and analysis | باذوق | baazauq.blogspot.com

2011/07/20

الوداع انٹرنیٹ اکسپلورر:6

اگر آپ ورڈپریس ویب ڈیولوپر ہیں تو آپ کے لئے ایک اطلاع ہے۔
اچھی یا بری جو بھی سمجھ لیں۔
ورڈپریس نے گذشتہ چند ہفتہ قبل انٹرنیٹ اکسپلورر ورژن 6 کے لیے اپنی مطابقت (compatibility) کو ختم کر دیا ہے۔ اب ورڈپریس (ورژن 3.2) سے انٹرنیٹ اکسپلورر براؤزر کے لیے کوئی سپورٹ (support) نہیں دی جائے گی۔
ورڈپریس تازہ ترین ورژن 3.2 کے ڈیش بورڈ کی جھلک ملاحظہ فرمائیں ۔۔۔

اور حیرت انگیز مگر مزیدار بات یہ ہے کہ مائیکروسافٹ نے ورڈپریس کے اس عمل پر اپنا ردّعمل پیش کرتے ہوئے ورڈپریس کا فوری طور پر شکریہ ادا کیا ہے :
Thank you, WordPress! Who’s Next?

بات یہ ہے کہ خود مائیکروسافٹ کے بقول انہوں نے دس سالہ پرانے اپنے اس براؤزر (انٹرنیٹ اکسپلورر ورژن 6) کے خلاف مہم چلا رکھی ہے کہ اسے اب انٹرنیٹ کی دنیا سے ہٹا دیا جائے۔ حتیٰ کہ اس مہم کے سلسلے میں ایک خصوصی سائیٹ بھی ترتیب دی گئی ہے ، ملاحظہ فرمائیں :
The Internet Explorer 6 Countdown

انٹرنیٹ اکسپلورر 6 مخالف سائیٹ کے مطابق ڈنمارک اور سویڈن دو ایسے ممالک ہیں جہاں اس براؤزر کا استعمال ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ سب سے زیادہ استعمال چین (33 فیصد) ، جنوبی کوریا (21 فیصد) اور انڈیا (10 فیصد) میں کیا جا رہا ہے
(بمطابق جون 2011ء ڈیٹا بحوالہ نیٹ اپلی کیشنز)

شکر ہے کہ انٹرنیٹ اکسپلورر 6 براؤزر آہستہ آہستہ اپنی زندگی کے خاتمے کی سمت رواں دواں ہے۔ ورنہ تو ویب ڈیولوپرز کی جان عذاب میں تھی کہ اپنے قیمتی وقت کا اچھا خاصا حصہ اس براؤزر کی مطابقت کے پیچھے برباد کرنے کی مجبوری میں گرفتار تھے۔

5 comments:

  1. انے والے دنوں میں ورڈ پریس پر لکہنے ولوں کی مشکلات میں اظافہ ہو جا ے گا۔۔۔۔۔۔۔

    ReplyDelete
  2. ميں نے ورڈ پريس کی پہلے ہی چھُٹی کر رکھی ہے کيونکہ وہ خود سر ہے ۔ اس وقت موزِلّا فائرفاکس 5 زيرِ استعمال ہے ۔ سوچ رہا ہوں کوئی مذيد بہتر براؤزر تلاش کروں

    ReplyDelete
  3. افتخار اجمل صاحب ، شاید آپ کنفیوز ہو گئے ہیں۔ ورڈپریس براؤزر نہیں ہے بلکہ پروگرام ہے جس کے تحت ویب سائیٹس اور بلاگز تخلیق کئے جاتے ہیں۔ خود آپ کا اپنا بلاگ بھی ورڈپریس پر ہی قائم ہے۔
    اس وقت انٹرنیٹ پر جو براؤزر زیادہ استعمال میں ہے وہ "انٹرنیٹ اکسپلورر" ہی ہے (ورژن 7 اور اس سے اوپر)۔ دنیا بھر میں اس کا استعمال قریب 40 فیصد ہے۔
    دوسرے نمبر پر موزیلا فائرفاکس ہے جس کا استعمال 25 فیصد بتایا جاتا ہے۔
    تمام براؤزرز کے استعمال کا فیصد ریکارڈ دیکھنے کیلیے وکی پیڈیا کے اس لنک کو ملاحظہ فرمائیں :
    http://en.wikipedia.org/wiki/Comparison_of_web_browsers

    ReplyDelete
  4. میرے خیال میں تو آئی ای استعمال کرنے والے زیاہ لوگ وہی ہیں جو مجبوراً استعمال کر رہے ہیں جیسے اگر کوئی کمپنی یا انٹرنیٹ کیفے اپنا سسٹم اپڈیٹ نہ کرے ۔۔۔۔
    مجھے آئی ای کا کوئی بھی ورژن نہیں پسند۔۔۔ بہت ریسورسز کھاتا ہے کمپیوٹر کے۔ فائر فاکس یا کروم۔۔۔ بس!۔

    ReplyDelete
  5. یہ تو اچھی بات ہے جتنے زیادہ لوگ پرانے براوزرز کی سپورٹ بند کریں گے اُتنی ہی تیزی سے لوگ اپنے براوزرز اپ ڈیٹ کریں گے۔

    نئی ڈیویلپمینٹ کی کاسٹ پر کہاں تک پرانے براوزرز کو سپورٹ کیا جائے۔

    ReplyDelete