tag:blogger.com,1999:blog-19821924.post2733573326695718657..comments2024-01-09T21:35:20.685+05:30Comments on BaaZauq | Urdu writings, views and analysis | باذوق | baazauq.blogspot.com: عالِم بےعمل کو تبلیغ کا حق ۔۔۔؟باذوقhttp://www.blogger.com/profile/03706399867367776937noreply@blogger.comBlogger17125tag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-77661490806459392002011-06-27T22:54:56.569+05:302011-06-27T22:54:56.569+05:30السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔۔ پہلی مرتبہ آپکا بلاگ دی...السلام علیکم ورحمتہ اللہ۔۔ پہلی مرتبہ آپکا بلاگ دیکھا، ماشااللہ اچھے عنوان پر لکھا ہے آپنے۔ اور دُرست لکھا۔ اللہ ہم سب کو عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
اللھم اھدنا صراط المستقیمعادل بھیاhttps://www.blogger.com/profile/10341266867025793462noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-4904661773182506742011-05-25T19:40:44.862+05:302011-05-25T19:40:44.862+05:30ماشاء اللہ خوب لکھتے ہین آپ کا بلاگ پہلے نگاہ سے ن...ماشاء اللہ خوب لکھتے ہین آپ کا بلاگ پہلے نگاہ سے نہیں گزرا تفصیل سے دیکیں گےتحریمhttp://tehreemtariq.wordpress.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-50334594037758396192011-05-17T17:28:25.152+05:302011-05-17T17:28:25.152+05:30عبداللہ اور آنٹی گروپ کے دوسرے لوگوں کا مسئلہ دور ...عبداللہ اور آنٹی گروپ کے دوسرے لوگوں کا مسئلہ دور نظری ( فارسایٹڈنس ) کا ہے. انہیں دور کی چیزیں تو بہت صاف نظر آجاتی ہیں لیکن قریب کی نظر سے بہت سارے حقائق اوجھل رہ جاتے ہیں. انہیں جرمنی میں جمع ہونے والی خیرات نظر آگئی لیکن اپنے ملک پاکستان میں ہونے والا دنیا کا سب سے بڑا خیراتی کام نظر نہیں آرہا. یہ ایک مسلمہ حقیقت ہے پاکستان میں موجود مدرسوں کا نظام لاکھوں بچوں کی خوراک اور تعلیم کا بندوبست کرتا ہے.جس نظام سے آنٹی گروپ سخت الرجک ہے . یہ نظام پوری دنیا میں ایک اپنے نوع کی واحد مثال ہے. یہ بات بہت سارے لوگ مانتے ہیں کہ پاکستان میں لوگوں میں خیرات دینے کا رجحان دنیا میں سب سے زیادہ نہیں تو کسی سے کم بھی نہیں. اس خیرات کے نظام کی بدولت یہاں ایسے ایسے اسپتال اور رفاہی ادارے کام کر رہے ہیں کہ دنیا میں اسکی مثال کم ملتی ہے. یورپ میں تو خیراتی نظام کا ذمّہ انکی خوشحال حکومتوں نے لیا ہوا ہے. تیسری دنیا میں جہاں یہ نظام نہیں ہے وہاں لوگ یورپ اور امریکا سے امداد کے متظر رہتے ہیں. وہاں سے امداد پھوکٹ میں نہیں آتی بلکہ مسیحی مشنری کے ساتھ آتی ہے یا اس امداد کے بہانے ان حکومتوں کے افراد ناپسندیدہ سرگرمیوں میں ملوث ہوجاتے ہیں.اور امداد کے بہانے ان ملکوں کی جڑیں کاٹنا شروع کر دیتے ہیں. جب ٢٠٠٥ میں زلزلہ آیا تو امریکا سب سے پہلے مدد کو آیا بڑی واہ واہ ہوئی. سوال کیے جانے لگے کہ بنیاد پرست کہاں ہیں؟ سعودیہ کہاں ہے ؟ فلاں کہاں ہے ؟ مگر جب ان کے بھیجے ھوۓ پیرامیڈیکل اسٹاف نے لوگوں سے سوال کرنا شروع کیا کہ تمہارا الله کہاں ہے ؟ تمہارا رسول کہاں ہے ( معاذ الله ) اور جب یہ بات باھرنکلی تو روشن خیال اور ہمنواؤں کو چپ لگ گئی. جماعت الدعوه نے جب بارے پیمانے پر فلاحی سرگرمیاں شروع کیں تو ...انسانیت کے گورے پرستاروں کو مرچیں لگ گئیں اور جماعت الدعوه پر پابندی کا مطالبہ آنے لگا. ٩/١١ کے بعد وار آن ٹیرر کے نام پر کتنی ہی مسلمانوں کی کتنی ہی امدادی تنظیمیں بند کی جا چکی ہیں.
یہ اپنا کچرا تیسری دنیا میں پھینکنے والے، افریکا اور ایشیا کے غریب اور نادر لوگوں پر اپنی دواؤں کے ناجائز تجربات کرنے والے، دنیا بھر میں بھوک اور افلاس اور قحط کے باوجود ہزاروں ٹن گندم سمندر برد کرنے والے، تیسری دنیا کے لوگوں کو آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہمیشہ مقروض رکھنے والوں ، ڈبلیو ٹی او کے ذريعے تیسری دنیا کی معیشت ، اجناس اور انسانوں کو غلام بنانے والے آج انسانیت کے ہمدرد بنے ھوۓ ہیں .....کیوں ؟ کیونکہ ایک فیشن چل پڑا ہے دجالیت کا ..... انا للہ و انا علیھ راجعون ...ڈاکٹر جواد احمد خانhttps://www.blogger.com/profile/11679996698083703362noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-41522665264517014122011-05-17T15:48:36.371+05:302011-05-17T15:48:36.371+05:30ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کے بلاگ پر آج کل ٹریفک زرا ...ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کے بلاگ پر آج کل ٹریفک زرا کم ہے اور آپ شکار کی تلاش میں نکلی ہوئی ہیں۔۔۔ اس لیے آپ کے منہ سے تیزاب بہنا کوئی خاص بات نہیں۔۔۔

kia yeh jumlay Aapki ikhlaqiat kay miar per poray utartay hain jo inhain baqi rakha gia hay????Abdullahhttps://www.blogger.com/profile/00423334555754773278noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-86342453507200229452011-05-17T11:10:03.047+05:302011-05-17T11:10:03.047+05:30This comment has been removed by a blog administrator.عمران اقبالhttp://emraaniqbal.co.ccnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-72734011058948598382011-05-17T03:50:41.318+05:302011-05-17T03:50:41.318+05:30با زوق صاحب ایسے لوگوں کو آپ کیا کہیں گے؟
یہ کاف...با زوق صاحب ایسے لوگوں کو آپ کیا کہیں گے؟
یہ کافر جو آپ مسلمانوں کی زمہ داریاں اٹھا رہے ہیں؟؟؟؟؟
عالم با عمل یا بے علم عامل؟؟؟؟؟؟؟؟

معاشرہ | 16.05.2011
شرط بھی ہاری اور کامیاب بھی ہو گئے

Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift: اس تنظیم کی ابتدا Wetten dass...? یعنی ’’شرط لگاتے ہو..؟ نامی پروگرام سے ہوئیMenschen für Menschen یعنی انسان، انسانوں کے لیے ایک ایسی جرمن امدادی تنظیم ہے، جو ایتھوپیا کے مختلف علاقوں میں سماجی کاموں میں مصروف ہے۔ ایک انوکھے انداز سے قائم ہونے والی اس فاؤنڈیشن کو آج تیس برس مکمل ہو گئے ہیں۔

سابق جرمن اداکارکارل ہائنز بوئم Menschen für Menschen نامی فاؤنڈیشن کے بانی ہیں۔ اس امدادی تنظیم کا قیام ایک انوکھے واقعے سے کم نہیں ہے۔ یہ بات ہے 16مئی1981ء کی، جب کار ل ہائنز جرمن ٹیلی وژن پر پروگرام Wetten dass...? یعنی ’’شرط لگاتے ہو..؟‘‘ میں شریک تھے۔ اس موقع پر کارل ہائنز بوئم نے ایک منفرد شرط لگائی۔ انہوں نے کہا تھا:’’مَیں شرط لگاتا ہوں کہ اس وقت جرمنی، آسٹریا اور سوئٹزرلینڈ سے اس پروگرام کو دیکھنے والے ایک تہائی سے بھی کم ناظرین ایسے ہیں، جو افریقی ساحل علاقے کے غریب، نادار اور بھوکے افراد کے لیے صرف ایک مارک عطیہ دینے کو تیار ہوں گے۔ اور یہ شرط میں خوشی سے ہارنا چاہتا ہوں۔‘Bildunterschrift: Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift: کارل ہائنز کی ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی اہلیہ الماز بوئم بھی اس تنظیم میں ان کے ساتھ کام کرتی ہیں ‘

بس پھرکیا تھا، تھوڑی ہی دیر میں جرمن مارک جمع ہونا شروع ہوگئے، جو اُس زمانے میں جرمنی کی کرنسی تھی اور 1.2 ملین مارک کی خطیر رقم جمع ہو گئی۔ اس وقت کسی کو اس بات کا اندازہ نہ تھا کہ کارل ہائنز بوئم شرط ہارنے کے باوجود کامیاب ہو جائیں گے اور یہ شکست ایک کامیاب امدادی تنظیم کی بنیاد بنے گی۔

گزشتہ تیس برسوں کے دوران ’مینشن فیور مینشن‘ نے ایتھوپیا کے 4.5 ملین باشندوں کی ایک بہتر زندگی گزارنے کے سلسلے میں مدد کی ہے۔ اس حوالے سے تیس برس مکمل ہونے پر ایک اور شرط لگائی گئی ہے۔ یہ شرط ان دس جرمن شہروں کی جانب سے ہے، جو ایتھوپیا کے مزید علاقوں کو اپنے پاؤں پرکھڑا ہونے کے قابل بنانا چاہتے ہیں۔ دس جرمن شہروں نےکارل ہائنز بوئم اور اُن کی ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والی اہلیہ الماز بوئم سے شرط لگائی ہے کہ وہ 2 مئی سے 9 جون کے درمیانی عرصے میں کوشش کریں گے کہ ان کا ہر باسی ایک یورو کا عطیہ دے۔Bildunterschrift: Großansicht des Bildes mit der Bildunterschrift: اس تنظیم نے ایتھوپیا کے 4.5 ملین باشندوں کی ایک بہتر زندگی گزارنے کے سلسلے میں مدد کی ہے

تیس برس مکمل ہونے پر سابق اداکار کارل ہائنز بوئم اور ان کی اہلیہ الماز بوئم نےکہا کہ ’’ان تین دہائیوں کے دوران جرمنی بھر سے ملنے والے عطیات پر ہم انتہائی تہہ دل سے شکر گزار ہیں۔ ہم ان سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جو اس سفر میں ہمارے ساتھ رہے ہیں۔ مجھے امید ہےکہ یہ دس شہر اپنی شرط جیت جائیں گے اور اس مرتبہ بھی میں بخوشی شرط ہارنا چاہتا ہوں‘‘۔Abdullahhttps://www.blogger.com/profile/00423334555754773278noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-44640712023862628432011-05-17T03:42:42.831+05:302011-05-17T03:42:42.831+05:30This comment has been removed by a blog administrator.Abdullahhttps://www.blogger.com/profile/00423334555754773278noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-80485822734915785192011-05-17T01:27:40.937+05:302011-05-17T01:27:40.937+05:30عنیقہ۔۔۔ آپ تو یہ بات تب کریں۔۔۔ جب آپ دوسروں کے ا...عنیقہ۔۔۔ آپ تو یہ بات تب کریں۔۔۔ جب آپ دوسروں کے اعمال سے واقف ہوں۔۔۔ کسی کے بارے میں ایویں رائے قائم کر لینا کہاں کا انصاف ہے۔۔۔

آپ الطاف حسین کی مرید اعلیٰ ہیں۔۔۔اور متحدہ کا ہر قاتل آپکو غازی اور ہر مردہ شہید نظر آتا ہے اور آپ کے مطابق یہ آپ کی اپنی چوائس ہے۔۔۔ تو وقار یا وقار جیسے کروڑوں مسلمان اگر اسامہ بن لادن کو شہید کہتے ہیں تو آپ کے پیٹ میں کیوں مروڑ اٹھ رہے ہیں۔۔۔ یہ وقار اور وقار جیسے کروڑوں مسلمانوں کی اپنی چوائس ہے۔۔۔ آپ لکھیں اسامہ کی شہادت پر۔۔۔ آپ کے پاس آپ کے دو ککڑ تو ہیں ہی۔۔۔ جو آپ کے پیچھے اپنے سینگھ پھسنانے پہنچ جائیں گے۔۔۔

پتا نہیں کیوں مجھے آج "محلے کی آنٹی" بہت یاد آ رہی ہیں۔۔۔ عقلمند کے لیے اشارہ ہی کافی ہے۔۔۔

http://emraaniqbal.co.cc/2011/02/%D9%85%D8%AD%D9%84%DB%92-%DA%A9%DB%8C-%D8%A2%D9%86%D9%B9%DB%8C/

ہم بے عمل عامل ہوں یا با عمل جاہل۔۔۔ نیت تو ٹھیک ہے ہماری۔۔۔ اور اللہ نیتوں کا پھل دیتا ہے۔۔۔ بے شک عمل ضروری ہے۔۔۔ لیکن جیسے آپ فتوی جاری کر دیتی ہیں۔۔۔ اس طرح تو بہتان کے زمرے میں آپ سب سے پہلے گھیرے جائیں۔۔۔

ہم سمجھ سکتے ہیں کہ آپ کے بلاگ پر آج کل ٹریفک زرا کم ہے اور آپ شکار کی تلاش میں نکلی ہوئی ہیں۔۔۔ اس لیے آپ کے منہ سے تیزاب بہنا کوئی خاص بات نہیں۔۔۔عمران اقبالhttp://emraaniqbal.co.ccnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-10807917987532201992011-05-16T22:32:28.990+05:302011-05-16T22:32:28.990+05:30مذہب کو استعمال کرنا اتنا آسان ہے کہ ایک شخص جسے د...مذہب کو استعمال کرنا اتنا آسان ہے کہ ایک شخص جسے دین اور دنیا کی کچھ عقل نہ ہو وہ بھی آپ پہ اپنی شرعیت نافذ کرنے کو تیار رہتا ہے۔
اب فرض کریں کہ ایک شخص جو خود میڈیکل ڈاکٹر ہو اسکے بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہ لگے ہوں اور اسکی وجہ سے وہ زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھیں یا معذور ہو جائیں تو آپ بناء اپنی عقل استعمال کئے سر پکڑ لیں گے کہ ایسی ڈاکٹری پڑھنے کا کیا فائدہ۔ اس سے اپنا علاج تک کروانے پہ تیار نہ ہوںگے۔ لیکن جب دین کی بات آتی ہے تو آپ ایسے ایسے ارشادت ڈھونڈھ کر لاتے ہیں کہ بس ہر ایک شخص اپنا محاسبہ کرنے کے بجائے آرام سے بیٹھ جائے۔ اور اسکی انگلیاں دوسروں کی طرف اٹھی رہیں۔
ایسے گفتار کے غازیوں کی پرواہ کسے ہو سکتی ہے۔ سوائے یہ کہ یہ اپنے ہم عمل لوگوں میں بیٹھ کر ایک دوسرے کو قرآن اور حدیث سنائیں۔
اگر آپکو اسلام اور مسلمانوں کی اتنی فکر ہے تو اعمال پہ زور دیں اعمال پہ علم سب کے پاس ڈھیروں ڈھیر ہے۔ وہ بھی جو جانتے ہیں اور وہ بھی جو نہیں جانتے۔عنیقہ نازhttps://www.blogger.com/profile/11189785018959059024noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-16297945339856458142011-05-16T21:28:18.059+05:302011-05-16T21:28:18.059+05:30تو پھر سیاستدانوں بے چاروں کا کیا قسور ہے کہ آپ سب...تو پھر سیاستدانوں بے چاروں کا کیا قسور ہے کہ آپ سب انہیں برا بھلا کہتے ہیں۔ ان کا قصور شاید یہ ہے کہ وہ یہ کام مذہب کے نام پہ نہیں کرتے۔ اگر مذہب کے نام کا تڑکا لگا دیں تو آپ کے نزدیک وہ بھی بالکل درست ہونگے۔ پھر انسانی معاشروں کی خرابی کی ذمہ داری کس پہ ڈالی جائے گی۔
وہ شخص جو ذرا موقع پا کر کسی خاتون کے ساتھ کسی بھی قسم کے عمل سے نہیں گھبراتا وہ بھی کھڑآ پردے اور اسکی اہمیت پہ بات کرتا ہے۔
میں بھی یہی کروں تو آپکو کیسا لگے گا؟ یعنی ایک طرف تو بیٹھ کر یہ کہوں کہ مجھے ساڑھی پہننا پسند ہے اور دوسری طرف یہ تقریر جھاڑوں کہ لعنت ہے ان عورتوں پہ جو بے پردہ پھرتی ہیں اس وقت آپکو یہ چیز تیر کی طرح وہی لگے گی جسے انسان کا نازک مقام کہتے ہیں۔
گفتار کے غاذی صرف یہ لکھ سکتے ہیں کہ شہید تیرا قافلہ تھما نہیں رکا نہیں، جزاک اللہ۔
جس نے خون ناحق کیا وہ ہم میں سے نہیں۔ اس سے ملتی جلتی چیزپڑھ کر فارغ ہوئ ہوں۔ اس پہ ایک تحریر بھی لکھونگی اور اسکے آخیر میں لکھونگی، اسامہ زندہ باد ، شہید تیرا قافلہ رکا نہیں ، تھما نہیں۔
یہ گفتار کا غازی بننا دنیا کا آسان ترین کام ہے۔عنیقہ نازhttps://www.blogger.com/profile/11189785018959059024noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-60835548918164962192011-05-16T14:34:55.494+05:302011-05-16T14:34:55.494+05:30dr sahab ! aap ki bat durust hey, lakin aik pehloo...dr sahab ! aap ki bat durust hey, lakin aik pehloo aur dekhiey, aik ferd cigrate ya kisi bhi nashah awar sheh ka aadi hey, kia woh doosron ko mana ker sakta hey keh woh is sheh sey door rahen ? kia waqie nasihat kerney sey pehley us ko khud woh sheh chorni chahiey, lakin, ager woh nahin chor pa raha tau kia karey, doosron ko is sheh sey baz rehney ki talqeen karey ya na karey.

AhmerAnonymousnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-689489188244193322011-05-16T14:14:50.990+05:302011-05-16T14:14:50.990+05:30آپ نے علم کے حوالے سے بڑے اچھے طريقے سے بات کی ہے ...آپ نے علم کے حوالے سے بڑے اچھے طريقے سے بات کی ہے ۔ اللہ جزائے خير دے
عاملِ کامل بن جانا اگر ناممکن نہيں تو بہت مُشکل ضرور ہے ۔ اللہ کا حُکم اٹل ہے کہ بُرائی کو روکا اور اچھائی کی تلقين کی جائے ۔ اور يہ تبليغ ہی سے ہوتا ہے ۔ دُشواری اور انحراف اُس وقت پيدا ہوتا ہے جب ہم دين کو دنيا سے عليحدہ کر ديتے ہيں جو کہ غير فطری عمل ہے
بات کرتے ہيں دنياداری طريقہ سے ۔ ايک استاذ ہميں کالج ميں علمِ کيمياء پڑھاتے ہيں ۔ ہم جو کچھ اُن سے سيکھتے ہيں اُسے اٹل سمجھتے ہيں باوجويکہ ہم نہيں جانتے کہ خود اُستاذ کا اس اصول پر يقين ہے يا نہيں جو اُنہوں نے ہميں بتايا ہے ۔ جب بات دين کی آتی ہے تو تبليغ کرنے والے کو بھی نظر انداز کرتے ہوئے سوال صيغہ غائب پر کيا جاتا ہے ۔ کيا يہ بيوقوفی پر دلالت نہيں ہے ؟
ہاں يہ درست ہے کہ انسان جو بات کہے پہلے خود اُس پر عمل کرے ليکن اس کا يہ مطلب نہيں کہ مبلغ کی اچھی بات کو اس کے ذاتی کردار کی وجہ سے ٹھُکرا ديا جائے جبکہ ہم اپنی عام زندگی ميں ايک بدکردار شخص کی اچھی بات کو بھی قبول کر ليتے ہيںافتخار اجمل بھوپالhttp://www.theajmals.comnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-47717520429909181892011-05-16T13:55:22.679+05:302011-05-16T13:55:22.679+05:30دلائل کا وزن اپنی جگه ....مگر میرا سوال یہ ہے کہ ا...دلائل کا وزن اپنی جگه ....مگر میرا سوال یہ ہے کہ اگر میں نماز نہیں پڑھتا تو میں کس طرح سے کسی کو نماز کی تلقین کر سکتا ہوں ؟ڈاکٹر جواد احمد خانhttps://www.blogger.com/profile/11679996698083703362noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-30761426681169854852011-05-16T13:37:15.835+05:302011-05-16T13:37:15.835+05:30عالم با عمل
جسم فروشى كے لئےمشہورپيرس كى گلى رو د...عالم با عمل
جسم فروشى كے لئےمشہورپيرس كى گلى رو دىسينٹ ڈينى پر اگر اپ چلتے جا'ئيں تو اسى گلى كانام فوبر سينٹ ڈينى ەو جاتا ەے ـ اس گلى ميں بەت سے پاكستانى ريسٹورينٹ اور كريانے كى دوكانيں ەيں ـ
اسى گلى ميں مساجد اور پاكستانيوں كى مل بيٹهنےكى جگهيں بهي ەيں ـ يەيں ايك جگه كل قيصر كے ساتهـ بيٹها ەوا تها
اور
بات چل نكلى عالم با عمل كي ڈيفينيشن پر عالم كيا ەے؟؟
جو كسى چيز كا علم ركهتا ەووه چيز فزكس كمسٹرى بيالوجى اسٹرو نومى
جغرافيه تاريخ مذاەب لكڑى كي چيزيں بنانا بال كاٹنا برتن بنانا يا فن تقرير جيسا كوئى بهى علم ەو سكتا ەے ـ
عمل پريكٹيكل اكسپائريمنٹ كيا ەے؟
آپنے علم پر عملى تحقيق ـ چيزوں كو ايك محقق كى طرح تجربات سے پركهناەى ميريے خيال ميں عمل ەے ـ
جس طرح سائنس دان ليباٹريوں ميں سائنس كى آپنى متعلقه شاخ پر تجربات كرتے رەتے اور جس طرح كاريگر آپنے كاموں ميں نت نئے ڈزاين متعارف كرواتے رەتے ەيں ـ
جو سائنس دان ليباٹريوں ميں تجربات چهوڑ ديتے ەيں وه فيكٹريوں ميں كاريگر بن كر ره جاتے ەيں اور جو كاريگر تجربات چهوڑ ديتے ەيں وه صرف مزدور بن كر ره جاتے ەيں ـ
پاكستان ميں عالم فن تقرير كا علم ركهنے والے كو كەتے ەيں يعنى كه گفتار كے غازى كوـ عام طور پر يه عالم ممبر يا كرسى پر بيٹهـ كر اپنى تقرير سے ەتهيلى پر سرسوں جماتے هيں ـ يه واحد علم ەے جس كے عالم خود ەر فن مولا ثابت كرنے كى كوشش كرتے ەيں ـ
""جيك آف آل كائينڈ ماسٹر آف نن""اردوميں اس كا ترجمعه ەے ەر فن مولا ادمى كسي بهى كام پر عبور نەيں ركهتاــ پاكستان ميں فن تقرير كے بەت سے ماەرين خود كو ەر فن مولاكے طور پر تو منوا چكے ەيں
اس لئيے اب ضرورت ەے لوگوں يه بتانے كى كه ەر فن مولاكسى
بهى فنكامولا نەيں ەوتا ــ مثال كے طور پر جب يه كەتے ەيں كه يورپ ميں اسلام تيزى سے پهيل رها هے تويورپ ميں رهنے والا خاور جانتا هے كه اس علم كے پيچهے تحقيق كا تجربه شامل نەيں ەے ــ
كيونكه خاور ديكه رەا ەے كه اسلام نەيں مسلمان ملكوں كے مسلمان مەاجرين يورپ ميں بڑه رهے ەيں
خود جن ميں بهى اسلام كم ەےــ
لارنس اف عربيه نام كى فلم ميں ايك عربى شەزاده لارنس كو كەتا ەے كه گريٹ برٹن (برطابيه عظمى)اس لئے گريٹ ەے كه برطانيه كے پاس توپيں ەيں
تو
لارنس اس كے جواب ميں كەتا هے كه نەيں برطانيه آپنے ڈسپلن كىوجه سے گريٹ ەے ــ
اور يه ايك حقيقت ەےــ يه ايك ملك كى مثال ەےمگر ڈسپلن كسى گهرانے يا فرد كو بهى عظيم بناتاەےــ
كيا آپ ايك عالم ەيں ؟؟كياآپ اپنے علم ميں تحقيق سےنئى نئى جەتيں تلاش كرتے ەيں؟؟اگر س كا جواب ەاں ەے تو اپ عالم با عمل ەيں ــ
اور اگر اپ نے كچهـ ايات كو پڑهنے كا علم حاصل كر كے اس كو علم اور اس كى مسلسل تقرار(ورد)كو عمل سمج كر خود كوعالم با عمل سمجتے ەيں تو آپ مغالطے كا شكار ەيں ـخاور کھوکھرhttps://www.blogger.com/profile/12213240492523199832noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-7540159826578140502011-05-16T12:50:02.887+05:302011-05-16T12:50:02.887+05:30اور یہ بات تو حدیث سے بھی ثابت ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔...اور یہ بات تو حدیث سے بھی ثابت ہے کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جس کا مفہوم ہے ۔۔۔۔۔۔۔ کہ تم برائی سے روکو اور اچھائی کا حکم کرو چاہے خود اس برائی میں مبتلا ہو اور چاہے خود وہ اچھے کام نہیں کرتے ہو ۔۔۔۔۔۔۔ مگر تمھارے اس عمل سے ان شاءاللہ اللہ باک تم کو خود اس برائی سے بچا لے گا اور اچھے کام کی توفیق دے گا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکا حوالہ ان شاءاللہ جلد ہی پیش کرونگا کہ بہت سے لوگوں کو حوالاجات درکار ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور یہ تحریر بے شک ایک اچھی کاوش ہے ۔۔ جزاک اللہضیاءالحسن خانhttp://zhasankhan.blogspot.com/noreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-89771865464742205012011-05-16T12:40:46.985+05:302011-05-16T12:40:46.985+05:30سبحان اللہ۔۔۔
ہم بے عملوں کا مقصد سمجھنے اور سمجھ...سبحان اللہ۔۔۔

ہم بے عملوں کا مقصد سمجھنے اور سمجھانے کے لیے بہت بہت شکریہ۔۔۔عمران اقبالhttp://emraaniqbal.co.ccnoreply@blogger.comtag:blogger.com,1999:blog-19821924.post-86716949201599378432011-05-16T12:39:38.307+05:302011-05-16T12:39:38.307+05:30سبحان اللہ۔۔۔
ہم مے عملوں کا مقصد سمجھنے اور سمج...سبحان اللہ۔۔۔

ہم مے عملوں کا مقصد سمجھنے اور سمجھانے کے لیے بہت بہت شکریہ۔۔۔عمراhttp://emraaniqbal.co.ccnoreply@blogger.com