انٹرنیٹ براؤزنگ کے رحجان میں اضافہ کی بدولت لگتا ہے لوگوں کے مطالعۂ کتب میں کافی کمی آ گئی ہے ، بڑی مشکل سے لوگوں کے ہاتھوں میں کوئی کتاب نظر آتی ہے۔ ورنہ تو یہ آئی پوڈ / بلیک بیری کا زمانہ ہے۔
پہلے ہی ہمارے عام اردو قاری کی علمی و ادبی استعداد اتنی نہیں جتنی مغربی ممالک کے دیگر زبانوں کے قارئین کی ہوتی ہے اسی سبب ہمارے ہاں تفریحی اور سستے ادب میں پناہ لیا جاتا ہے ۔۔۔۔ پناہ لینے کا وہ دَور بھی غنیمت تھا کہ ادب کے کسی درجے میں ہی سہی ، لوگ زبانِ اُردو سے جڑے رہے ، مگر اب ۔۔۔۔۔ ؟
شکر ہے کہ نستعلیقی اردو کی آمد ہو چکی ہے ، اب نیٹ پر موجود اردو کمیونیٹی کے صارفین کی ذمہ داری ہے کہ اردو شعر و ادب ، ڈرامہ و انشاء ، تنقید و تحقیق کو سائیبر دنیا کے سامنے ایک زندہ زبان کے کارنامے کی حیثیت سے پیش کریں !
ذوق والوں کے نام ۔۔۔۔ باذوق کی جانب سے اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے !!