دوسرا راستہ ۔۔۔
دوسرا راستہ دنیاوی چکا چوند کا ایسا راستہ ہے جس پر کہکشاں جیسی بھول بھلیاں بنی ہوئی ہیں ، جگمگاتی ہوئی ، مسکراتی ہوئی ، نور لٹاتی ہوئی ، دل کو لبھاتی ہوئی ، قریب بلاتی ہوئی ، جنوں کو تیز تر کرتی ہوئی ۔
جب زیست کا ہر عیش و آرام میسر ہو ۔ دنیا ایک مکمل چاند کی طرح اپنی چاندنی سستے مول لٹاتی نظر آ رہی ہو تو پھر تقوے کا راستہ اختیار کرنا بڑا کٹھن کام ہے ۔ مرد و زن دونوں کے لئے ۔ لیکن نفس جگمگاتی روشنیوں کی طرف دبے پاؤں دوڑتا ہے ۔
نفس کو سرکشی سے باز رکھنا تقویٰ کہلاتا ہے اور ۔۔۔۔۔۔۔۔
اور تقوے کا راستہ جنت کا راستہ ہے ۔
.................................................
اقتباس : بشریٰ رحمان
Asslam o Alaikum Baazauq bhai. Bohot achi thereeer hai.
ReplyDelete