بحث و مباحثہ - BaaZauq | Urdu writings, views and analysis | باذوق | baazauq.blogspot.com

2007/05/18

بحث و مباحثہ

بحث و مباحثہ انسانی فطرت میں داخل ہے ۔
عموماً بحث میں ہارنا کوئی پسند نہیں کرتا۔ کبھی کبھی بحث میں تلخ کلامی کی نوبت بھی آ جاتی ہے۔ اگر بحث خوشگوار ماحول میں ہو تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔ لیکن ہم اکثر اپنے حریف کو نیچا دکھانے کے لئے ہی بحث کرتے ہیں کیونکہ ہمارا مقصود دوسرے کو نیچا دکھانا ہو جاتا ہے ۔ ایسے بحث و مباحثہ سے بچنا چاہئیے۔ کبھی کبھی مذاق میں بھی ہم ایک دوسرے کا دل دکھا دیتے ہیں ۔ اس کی شخصیت کے ایسے کمزور پہلوؤں کو پیش کرتے ہیں ، جس سے اسے تکلیف پہنچے۔ کیا یہ مناسب بات ہے؟
خوش طبعی اور مزاح بری بات نہیں ہے اگر اس میں مقابل کے دل دکھانے کا جذبہ نہ ہو۔ دوسروں سے تعلقات رکھنے میں بڑی ہوش مندی کی ضرورت ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانِ مبارک ہے ‫:
اپنے بھائی سے مناظرہ نہ کر اور نہ اس سے مذاق کر اور نہ ہی اس سے وعدہ کر کے خلاف ورزی کر ۔

سوچئے ۔۔۔ کیا یہ سماجی زندگی گزارنے کے لئے رہنما اصول نہیں ہیں؟
ہم ان پر عمل کیوں نہیں کرتے؟؟

No comments:

Post a Comment