وقتِ رَواں - BaaZauq | Urdu writings, views and analysis | باذوق | baazauq.blogspot.com

2007/06/07

وقتِ رَواں

> میں روئی کے گالوں کی مانند ہوں۔ عقل و حکمت کے چرخے میں کات کر اس کے قیمتی پارچہ جات بنا لیں۔ ورنہ جہالت کی آندھیاں اسے اڑا کر کہیں کا کہیں پھینک دیں گی ۔
> میں ایسی زمین ہوں جس میں محنت کے بغیر کچھ پیدا نہیں ہوتا ۔
> میں ایک خام مصالحہ ہوں ، جس سے آپ جو چاہیں بنا سکتے ہیں ۔
> میں ایک ایسا دریا ہوں، جس کا بہاؤ تیز اور زبردست ہے ۔
> میں ہر انسان کے پاس بھیس بدل کر آتا ہوں اور بیش قیمت تحائف اپنے ساتھ لاتا ہوں۔ اگر میرے تحائف سے فائدہ نہ اٹھایا جائے تو انھیں چپ چاپ واپس لے جاتا ہوں ۔
> میرے گزرنے پر افسوس بے نتیجہ ہے۔ اگر آپ کو مجھ سے محبت ہے تو مجھے برباد مت کریں اور دوڑ کر مستعدی سے پکڑ لیں، پھر دنیا جہاں کی حقیقی خوشیاں آپ کا ساتھ دیں گی ، راہ میں حائل پہاڑ سرک جائیں گے ۔۔۔ اور اسی کا نام کامیاب زندگی ہے ۔

2 comments:

  1. وقت
    اے وقت جس نے تجھے پا لیا وہ بلند ہو گیا ۔

    ReplyDelete
  2. ما شاء الله !!!

    ReplyDelete