چاند گرہن اور صلوٰۃ الکسوف - BaaZauq | Urdu writings, views and analysis | باذوق | baazauq.blogspot.com

2008/08/17

چاند گرہن اور صلوٰۃ الکسوف

مورخہ 16۔اگست-2008ء بروز ہفتہ ، رات دس ساڑھے دس بجے کے قریب سعودی عرب کے شہر ریاض میں مکمل چاند گرہن کا مشاہدہ کیا گیا اور شہر کی تمام مساجد میں اذانیں ہوئیں اور صلوٰۃ الکسوف ادا کی گئی۔
بتایا جاتا ہے کہ اِس وقت رات ساڑھے گیارہ بجے بھی ، چاند کے تین چوتھائی حصے کو گرہن لگا ہوا ہے۔

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
هذه الآيات التي يرسل الله لا تكون لموت أحد ولا لحياته، ولكن يخوف الله به عباده، فإذا رأيتم شيئا من ذلك فافزعوا إلى ذكره ودعائه واستغفاره
چاند اور سورج کا گرہن آثارِ قدرت ہیں۔ کسی کے مرنے ، جینے (یا کسی اور وجہ) سے نمودار نہیں ہوتے۔ بلکہ اللہ (اپنے) بندوں کو عبرت دلانے کے لیے ظاہر فرماتا ہے۔ اگر تم ایسے آثار دیکھو تو جلد از جلد دعا ، استغفار اور یادِ الٰہی کی طرف رجوع کرو۔
صحيح البخاري ، كتاب الكسوف ، باب الذكر في الكسوف ، حديث:1067

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ‫:
الشمس والقمر لا ينكسفان لموت أحد ولا لحياته، ولكنهما آيتان من آيات الله، فإذا رأيتموهما فصلوا
سورج اور چاند میں گرہن کسی کی موت کی وجہ سے نہیں لگتا البتہ یہ دونوں اللہ تعالیٰ کی نشانیاں ہیں ، اس لیے جب تم گرہن دیکھو تو نماز پڑھو۔
صحيح البخاري ، كتاب الكسوف ، باب لا تنكسف الشمس لموت أحد ولا لحياته ، حديث:1065

No comments:

Post a Comment