اردو کے ادبی موضوعاتی بلاگز - BaaZauq | Urdu writings, views and analysis | باذوق | baazauq.blogspot.com

2009/06/29

اردو کے ادبی موضوعاتی بلاگز

ماشاءاللہ ۔۔۔
اردو بلاگنگ کی دنیا وسیع و عریض ہوتی جا رہی ہے۔

اردو بلاگنگ کے منظرنامہ پر صریر خامۂ وارث (محمد وارث) ، غبارِ خاطر (وہاب اعجاز خان) اور ناطقہ (م۔م۔مغل) جیسے خالص ادبی بلاگز کی موجودگی ، علم و ادب کے شعور و بالیدگی کے ساتھ سنجیدہ مزاجی کا حسین امتزاج ہے۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ احباب کچھ اہم موضوعاتی بلاگز کی شروعات کی جانب بھی توجہ فرمائیں۔ مثلاً :
دورِ حاضر کے شعراء کا منتخب کلام
دورِ حاضر کی نمائیندہ نسائی شاعری
اردو کے قدیم معروف شعراء و ادباء کا تعارف
اردو کی نئی بستیاں
اردو میں تنقید و تحقیق کے رحجانات / تحریکیں
نمائیندہ ادیب و شعراء کی تخلیقات کا انتخاب
۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ۔


اسی ضمن میں قدم بڑھاتے ہوئے راقم الحروف نے دو موضوعاتی بلاگز کی شروعات کی ہے۔

مشتاق احمد یوسفی - شہ پارے ‫!!
یہ موضوعاتی بلاگ ، عصر۔ حاضر کے نامور طنز و مزاح نگار محترم جناب مشتاق احمد یوسفی کی تحریروں سے اخذ کردہ منفرد ، متنوع اور لازوال شہ پاروں سے مزین کیا جا رہا ہے !

ابن صفی
ابن صفی ، ایشیا کے سب سے بڑے مصنف ، مقبول ترین ناول نگار اور اردو کے جاسوسی ادب کو برصغیر میں روشناس کرانے والے قلمکار کا اسم گرامی ہے ۔
ابن صفی ہی اُس ادبی شخصیت کا نام ہے ، جس نے تھکے ہوئے ذہنوں کے لئے صحت مند تفریح مہیا کرنے کی کوشش کرتے ہوئے لوگوں میں کچھ نہ کچھ پڑھتے رہنے کی عادت ڈلوائی ہے ۔ اس کے علاوہ ، برصغیر میں ریڈنگ لائبریریوں ‫(reading libraries) کے رواج کو ابن صفی ہی کا کارنامہ کہا جاتا ہے ۔ آج کا قاری بھی ابن صفی کا ناول ایک ہی نشست میں ختم کرنے کی کوشش کرتا ہے اور یہ کمال کسی اور مصنف کو حاصل نہیں ہے !
ابن صفی کے نام معنون اِس بلاگ پر ، ابن صفی کی مزاحیہ تحریریں ، ان کی شاعری ، انٹرویوز ، جاسوسی ناولوں کے پیش رَس، اقتباسات اور ابن صفی پر لکھے گئے تاثراتی مضامین کے ساتھ ساتھ ابن صفی کے تمام جاسوسی ناولوں کے دستیاب آن لائن ایڈیشن (برائے ڈاؤن لوڈ) کے روابط بھی پیش کئے جا رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔
امید ہے کہ احباب آگے آئیں گے اور یوں جب نیٹ پر چراغ سے چراغ جلیں تو اردو کی روشنی چہار سو پھیلے گی۔ ان شاءاللہ !

2 comments:

  1. بہت شکریہ باذوق صاحب کہ آپ نے اس بے ادب کے بلاگ کیلیے کلماتِ تحسین ارشاد فرمائے۔
    آپ ماشاءاللہ بہت خوب کام کر رہے ہیں اور اردو کی اس خدمت کیلیے اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دیں۔
    اردو بلاگنگ کا منظر نامہ یقیناً وسیع ہو رہا ہے لیکن افسوس کہ ادبی اور موضوعاتی بلاگ اس رفتار سے نہیں لکھے جا رہے، آپ نے بالکل صحیح نشاندہی فرمائی ہے، امید ہے کہ نئے لکھنے والے ان موضوعات کی طرف بھی توجہ کریں گے۔

    ReplyDelete
  2. بہت بہت شکریہ باذوق صاحب، ہمت افزائی کے لیے ممنون ہں۔ امید ہے مراسلت ہے رہے گی۔ آپ نے جن نکات کی طرف نشاندہی کی ہے انشا اللہ میرا بھی سفر اسی سمت ہے ۔ ہمارے ہاں بجلی کا رونا اس قدر بڑ ھ گیا ہے کہ اب کچھ سوچتے ہوئے بھی جان جاتی ہے، انشا اللہ جلد یا بدیر آپ ملاحظہ کیجے گا۔ والسلام

    ReplyDelete