سماجی ذمہ داری ۔۔۔ - BaaZauq | Urdu writings, views and analysis | باذوق | baazauq.blogspot.com

2008/08/13

سماجی ذمہ داری ۔۔۔

معروف دانشور ادیب ڈاکٹر جمیل جالبی نے ایک جگہ لکھا ہے ‫:
سماجی شعور تخلیقی عمل کے لیے بنیادی اہمیت رکھتا ہے جس کی بدولت ادیب میں دیکھنے کی صلاحیت تیز تر ہوتی جاتی ہے۔ اسی لیے جب میں فن سے وفاداری کے الفاظ استعمال کرتا ہوں تو اس سے میرا مطلب یہ ہوتا ہے کہ ادیب انسانی المیوں کی طرف سے آنکھیں بند نہ کر لے ، یہ خود اس کے فن کی بنیاد ہیں۔
فن سے وفاداری کا مطلب یہ بھی ہے کہ یہ بات خود اس کا فن بتائے گا کہ اسے کیا محسوس کرنا ہے اور کیسے محسوس کرنا ہے۔ وہ اس سلسلے میں کسی کسی خارجی قوت یا ادارہ کا پابند نہیں ہے۔
آپ خود سوچئے کہ وہ تمام المیے ، واقعات ، حادثات وغیرہ جو اس دنیا میں اور اس کے اپنے معاشرہ میں ہو رہے ان سے وہ کیسے آنکھیں چرا سکتا ہے؟
ان کو دیکھنا اور اپنے اندر اتارنا اور ان کا اظہار کرنا یہی اس کا فن ہے اور یہی اس کی سماجی ذمہ داری ہے۔


====
اپنی بیاض کا یہ بہت پرانا اقتباس مجھے آج اس لیے یاد آ گیا کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے المناک اور دلخراش واقعہ کے پس منظر میں ، ابھی ابھی میں نے ایک پروفیسر صاحب کی یہ تحریر اور اپنے ایک دوست کا یہ تاثر پڑھا ہے۔

آئیے سب مل کر دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیں ۔۔۔۔
اے اللہ میری بہن کو محفوظ رکھنا۔ ۔ ۔ کافر درندوں کی قید سے اسے آزادی عطا فرما ۔ ۔ ۔ اس کے بچوں کی حفاظت کرنا ۔ ۔ ۔ اے اللہ میری غفلت پر پردہ ڈال دے اور اس واقعے کو میرے اندر ایمان کی وہ روح پیدا کرنے کا سبب بنا دے جو تجھے مطلوب ہے ۔ ۔ ۔ اے اللہ میری بہن کو اس صورتحال سے دو چار کرنے والوں کو برباد کر دے۔ ۔ ۔
آمین
ثم آمین
یا رب العالمین ‫!!

2 comments:

  1. اللہ سُبحانُہُ و تعالٰی آپ کی دعا اور اس سلسلہ میں میری دعا قبول فرمائے آمین ثم آمین یا مالک و خالق و الرّحمٰن الّرحیم

    ReplyDelete
  2. May Allah ease her and other sisters miseries. Ameen.
    I didnt like the site though, due to one article there:
    http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=4181

    ReplyDelete