انفرادیت : بہترین رویے کے ذریعے - BaaZauq | Urdu writings, views and analysis | باذوق | baazauq.blogspot.com

2008/12/27

انفرادیت : بہترین رویے کے ذریعے

آپ اپنے موجودہ ماحول میں سب سے منفرد رہنا چاہتے ہیں
اور
لوگوں میں اپنی شخصیت کا مثبت اثر ڈالنا چاہتے ہیں
تو پھر اس کے لیے آپ کو اپنا رویہ بہتر بنانا ہوگا ‫!

یہ نہیں کہا جا رہا ہے کہ آپ کا موجودہ رویہ خراب ہے بلکہ اس بات کی طرف اشارہ کیا جا رہا ہے کہ ‫:
بہتر چیز میں بھی بہتری ممکن ہے ‫!
تو پھر کیوں نہ ہم اپنے اندازِ گفتگو اور دوسری تمام عادات جو کہ رویے کے زمرے میں آتی ہیں ، انہیں بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش کریں۔

سب سے پہلے اپنی شخصیت کا بغور جائزہ لیں۔
کہیں آپ ان لوگوں میں سے تو نہیں ہیں جو گلاس کو آدھا بھرا ہوا سمجھ کر صبر و شکر کرنے کے بجائے آدھا خالی جان کر افسوس کرتے ہیں؟

اپنے انتہائی جذبات کو پوشیدہ رکھنا سیکھیں۔
اگر آپ ایسا کرنے میں کامیاب ہیں تو پھر سمجھ لیں کہ آپ کی شخصیت اور آپ کا رویہ آپ کے مقابل پر بہتر اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

بلحاظ شخصیت عمر کے دو حصے ہوتے ہیں ‫:
ایک جوانی اور دوسرا بڑھاپا۔
اکثر دیکھا گیا ہے کہ بڑھاپے میں لوگوں کا معیار ، اخلاق اپنی بلندیوں پر ہوتا ہے۔
اس کی واضح وجہ یہ ہے کہ اِس عمر میں آپ دوسروں سے گفتگو کرنے ، بہتر رویہ اختیار کرنے اور اچھی سوچ رکھنے کے فوائد جان چکے ہوتے ہیں۔
لہذا ثابت ہوا کہ بہتر رویہ اختیار کرنے کی زیادہ ضرورت یا پھر دوسرے الفاظ میں اپنا اخلاقی معیار بلند کرنے کی ضرورت ، عمر رسیدہ افراد کے مقابلے میں نوجوانوں کو زیادہ ہے۔

No comments:

Post a Comment