W3C پر CSS3 کی تحقیق کرتے ہوئے جب میں نے یہ لفظ سرچ کیا : Asian typography
تو یہ صفحہ سامنے نظر آیا ہے :
Last line alignment: the 'text-align-last' property
CSS3 کے اس کوڈ کو لے کر میں نے مختلف براؤزرز میں تجربات کئے۔
انٹرنیٹ اکسپلورر اور اوپیرا پر "غزل جسٹی فیکیشن" کا یہ سی-ایس-ایس کوڈ بہترین مطلوبہ نتائج دکھاتا ہے۔
مگر افسوس ناک امر یہ ہے کہ موزیلا فائرفاکس ، سفاری اور گوگل کروم ، CSS3 کے اس ٹکسٹ-جسٹی فیکیشن کو سپورٹ نہیں کرتے !!
سی ایس ایس کوڈ یہ ہے :
میں نے کئی گھنٹے کسی ہیک کی تلاش میں مشغول کئے کہ کسی طرح CSS3 کی اس ٹکسٹ-جسٹی فیکیشن سہولت کو فائر فاکس اور کروم میں بھی کارآمد بنایا جائے۔ مگر سوائے اس ہیک کے ، کوئی مفید تحریر نہیں ملی :
William’s Blog - Justifying text
ابھی میں نے اس ہیک کو ٹسٹ نہیں کیا ہے۔ فرصت ملتے ہی دیکھوں گا ، ان شاءاللہ۔
آپ مسدس حالی کا ایک بند اس کوڈ کے سہارے ، یہاں ملاحظہ فرمائیں۔
جسٹی فیکیشن میں قید اس شاعری کو پڑھنے کے لیے انٹرنیٹ اکسپلورر یا اوپیرا براؤزر استعمال کیجئے گا۔
انٹرنیٹ اکسپلورر کا اسکرین شاٹ
تزلزل میں مدت سے ہیں جس کے ارکاں
زمانہ میں ہے جو کوئی دن کا مہماں
نہ پائیں گے ڈھونڈا جسے پھر مسلماں
عزیزوں نے اُس سے توجہ اٹھا لی
عمارت کا ہے اس کی اللہ والی
پڑی ہیں سب اجڑی ہوئی خانقاہیں
وہ درویش و سلطاں کی امید گاہیں
کھلیں تھیں جہاں علمِ باطن کی راہیں
فرشتوں کی پڑتی تھیں جن پر نگاہیں
کہاں ہیں وہ جذبِ الٰہی کے پھندے
کہاں ہیں وہ اللہ کے پاک بندے
وہ علمِ شریعت کے ماہر کدھر ہیں
وہ اخبار دیں کے مبصر کدھر ہیں
اصولی کدھر ہیں، مناظر کدھر ہیں
محدث کہاں ہیں، مفسر کدھر ہیں
وہ مجلس جو کل سر بسر تھی چراغاں
چراغ اب کہیں ٹمٹاتا نہیں واں
مدارس وہ تعلیم دیں کے کہاں ہیں
مراحل وہ علم و یقیں کے کہاں ہیں
وہ ارکان شرعِ متیں کے کہاں ہیں
وہ وارث رسولِ امیں کے کہاں ہیں
رہا کوئی امت کا ملجا نہ ماویٰ
نہ قاضی نہ مفتی نہ صوفی نہ مُلّا
کہاں ہیں وہ دینی کتابوں کے دفتر
کہاں ہیں وہ علمِ الٰہی کے منظر
چلی ایسی اس بزم میں بادِ صرصر
بجھیں مشعلیں نورِ حق کی سراسر
رہا کوئی ساماں نہ مجلس میں باقی
صراحی نہ طنبور، مطرب نہ ساقی
اچھی غزل ہے
ReplyDeleteمعاف کیجئے گا اپنی عادت سے مجبور ہوکر عنوان پڑھ کر بغیر پڑھے ہی تعریف کردی تھی، یہ تو غزل نہیں ہے
ReplyDeleteاوپیرا کے کون سے ورژن میں آپ نے ٹیسٹنگ کی ہے۔ میرے پاس اوپیرا 10.50 میں تو یہ کوڈ کام نہیں کر رہا۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں البتہ جسٹیفیکیشن ٹھیک سے ہو رہی ہے۔
ReplyDeleteجسٹیفیکیشن کیسے ہو گئی انٹرنیٹ ایکسپلورر میں
ReplyDeleteجسٹیفیکیشن یوں تو نہیں ہوتی
ایک شعر دوسرے شعر سے آگے پیچھے ہو رہا ہے
تاہم آپ کی جستجو لائقِ تحسین ہے
کیپ اٹ اپ
شکریہ
@ عمار عاصی
ReplyDeleteجی۔ آپ نے صحیح کہا۔ اوپیرا کے تازہ ورژن میں یہ کوڈ کام نہیں کر رہا ہے۔ شائد مجھے ہی کوئی غلطی لگی ہو ، کیونکہ اوپیرا کے کچھ پرانے ورژن میں بھی ٹسٹ کرنے پر اس کوڈ نے کام نہیں کیا ہے۔
@ نویدظفرکیانی
انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ورژن 7 کے بعد کے کسی بھی ورژن میں یہ کوڈ کام کرتا ہے۔ آپ دوبارہ چیک کر کے دیکھیں۔ کیونکہ اس کوڈ کی تخلیق بھی انٹرنیٹ اکسپلورر براؤزر کے لیے عمل میں آئی تھی۔