اس ہفتہ اتفاق سے مسجد الحرام اور مسجد نبوی (صلی اللہ علیہ وسلم) کی زیارت کا موقع نصیب ہوا تھا۔ ہمارے ایک عزیز دوست عتیق الرحمٰن بھائی لندن سے بغرض عمرہ سعودی عرب تشریف لائے تھے۔ ان سے ملاقات کا ارادہ تھا جو الحمدللہ پورا ہوا اور کافی طویل عرصہ کی نیٹ-دوستی میں دوبدو ملاقات کا شرف بھی پہلی بار حاصل ہوا۔
ان دنوں عمرہ کا سیزن چل رہا ہے۔ اس لیے حرمین شریفین میں بےپناہ ہجوم ہے۔ اطلاعات کے مطابق ترکی کے زائرین سب سے زیادہ تعداد میں تشریف لائے ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر پاک و ہند کے زائرین ہیں۔
اللہ تعالیٰ سب کی عبادتوں اور دعاؤں کو قبول فرمائے ، امت مسلمہ کو حفظ و امان میں رکھے اور عالم اسلام کو سربلندی عطا فرمائے ، آمین یارب العالمین۔
اس موقع پر حرمین شریفین کی کچھ تازہ تصاویر ملاحظہ فرمائیں۔
مسجد الحرام (مکہ مکرمہ) کا اندرونی منظر
بروز جمعہ 25-مارچ-2011ء ، بوقت : صبح 7 بجے
مسجد نبوی (مدینہ منورہ) کا بیرونی منظر ، گنبد خضرا
بروز جمعرات 24-مارچ-2011ء ، بوقت : علی الصبح 4 بجے
مسجد نبوی (مدینہ منورہ) کا بیرونی منظر ، مرکزی دروازہ باب الفہد (قریبی منظر)
بروز جمعرات 24-مارچ-2011ء ، بوقت : صبح 10 بجے
مسجد نبوی (مدینہ منورہ) کا بیرونی منظر ، مرکزی دروازہ باب الفہد
بروز جمعرات 24-مارچ-2011ء ، بوقت : صبح 10 بجے
جزاک اللہ، آپ سے زیادہ خوش نصیت کون ہو سکتا ہے کہ جب جی چاہا کعبہ شریف کی زیارت کر لی جب جی چاہا مدینہ منورہ کی زیارت کرلی۔ اللہ ہم سب کو بھی آپ جیسا نصیت عطا کریں آمین۔
ReplyDeleteسُبحان اللہ
ReplyDeleteسبحان اللہ
ReplyDeleteبہت بہت شکریہ
پیاری تصاویر ہیں۔
سُبحان اللہ
ReplyDeleteاور جزاک اللہ
آپ کی خُوش قِسمتی پر رشک آتا ہے ہمیں بھی دُعاؤں میں یاد رکھا کریں،،،
ما شااللہ اب تو مسجد نبوی کے بیرونی صحن میں بحی آٹومیٹک چھتریاں لگ گئ ہیں۔
ReplyDeleteالسلام و علیکم
ReplyDeleteباذوق بھاءی
آپ واقعی خوش قسمت ہیں کہ اللہ نے آپ کو اپنے گھر کے قریب بسایا ہے۔۔
اپنی دعاؤں میں پوری امت مسلمہ سمیت ہمیں بھی یاد رکھا کریں۔
جزاک اللہ خیرا
والسلام وعلیکم