سعودی عرب میں یوم الغضب ؟؟ - BaaZauq | Urdu writings, views and analysis | باذوق | baazauq.blogspot.com

2011/03/11

سعودی عرب میں یوم الغضب ؟؟

حسب روایت بی بی سی نے اپنی پراگندہ ذہنی کے طور پر ایک خبر کی سرخی یوں لگائی ہے :
سعودی عرب میں یوم الغضب

کون سا یوم الغضب ؟
اور کس معاملے پر لوگوں میں غیض و غضب پیدا ہوا ہے یا ہو رہا ہے؟
مٹھی بھر شرپسند افراد کا وہ "احتجاج" جو فیس بک جیسی متنازعہ سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ کے ذریعے ہوّا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے اور یوں کہ جیسے انسانی حقوق کی لرزہ خیز حق تلفی کی جا رہی ہو؟
واہ !! بڑا اچھا مذاق ہے !

مغربی و صیہونی ایجنسیوں کی پشت پناہی کے ذریعے چلانے جانے والی اس سوشل نیٹ ورکنگ سائیٹ کے متعلق ذرا گوگل پر صاحبان عقل و دانش تحقیق تو کر دیکھیں۔ پتا چلے گا کہ کس قدر دوغلی فکر و نظر کی اشاعتِ عام ہو رہی ہے۔
جب مسلمانوں کے عظیم ترین مذہبی رہنما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف واہیات کارٹون شائع ہوتے ہیں اور ساری دنیا میں مسلمان احتجاج کرتے ہیں تب ۔۔۔۔۔ ؟
تب یہ ایمنسٹی انٹرنیشنل اور انسانی حقوق کا نام جپنے والی تنظیمیں مسلمانوں کی حمایت میں آگے آ کر بیان کیوں نہیں دیتیں؟
دنیا بھر کے مسلمانوں کا احتجاج ان کے نزدیک کوئی وقعت نہیں رکھتا اور چند متعصب سرپھروں کی آزادئ رائے کا اظہار ان کے نزدیک اہم ہے ؟؟
سبحان اللہ۔ قربان جائیے اس آزادئ رائے پر۔

سعودی عرب ، دنیا کا شائد وہ واحد ملک ہے جہاں جرائم کی شرح نہایت ہی کم ہے۔ کیا یہ ہی وجہ ہے کہ یہ ملک غیروں کی نگاہوں میں کھٹک رہا ہے؟

دوسری طرف امریکہ کے 35 ویں امیر ترین فرد اور فیس بک کے مالک نے دنیا کے غریب اور ضرورت مندوں کی کیا خدمات انجام دی ہیں؟
بلکہ ان محترم کے بارے میں تو کہا گیا ہے کہ :
He's created a global network of friendships, but ruthlessly betrayed his own friends.

جو لوگ مغربی میڈیا سے مرعوب و متاثر ہیں ، کم از کم انہیں کچھ تحقیق بھی کر لینا چاہئے کہ جتنا کچھ انہیں بتایا یا جتایا جا رہا ہے ، ان کے پس پردہ اصل حقائق کیا ہیں؟

27 comments:

  1. آپ سے چند سوال کیا آپ کے خیال میں سعودی عرب میں اسلام اپنے صحیح معنوں میں نافذ ہے؟
    کیا یہاں عربی اور عجمی کی تفریق نہیں؟
    کیا یہاں سعودی اور غیر سعودی کی تفریق نہیں؟
    کیا یہاں عورتوں اور کمزوروں کے حقوق غصب نہیں
    کیئے جاتے؟
    Abdullah

    ReplyDelete
  2. عبداللہ کے ہی کیے ہوئے سوالات چند تبدیلیوں کے ساتھ:
    کیا امریکہ یا یورپ میں گورے اور کالے میں تفریق نہیں؟
    کیا امریکہ یا یورپ میں مسلمان یا غیر مسلم کی تفریق نہیں؟
    کیا امریکہ یا یورپ میں عورتوں اور کمزوروں کے حقوق غصب نہیں کیے جاتے؟
    اور کیا ضروری ہے کہ چھری ہمیشہ اپنی گردن پر ہی رکھی جائے۔۔۔ جب اس تحریر کے مصنف نے امریکہ، بی بی سی اور فیس بک کے غیر متوازی رویے کی نکتہ چینی کی ہے تو کیا ضروری ہے کہ رخِ عداوت سعودیہ کی طرف موڑ دیا جائے۔۔۔؟
    اور اگر سعودی عرب میں صحیح اسلام نافذ نہیں تو پھر عمرہ اور حج کے موقع پر وہاں کے مسلک کے امام کے پیچھے نماز کیسے پڑھ لیتے ہیں۔۔۔؟ کیا اس سارے معاملے میں اسلام اور مسالک کو لانا ضروری تھا عبداللہ؟؟؟

    ReplyDelete
  3. اسلام ایک ضابطہ حیات ہے اور ہم جو اسلام کا ٹھپہ اپنے ماتھوں پر لگائے ہیں اس کے کچھ تقاضے ہیں اگر وہ پورے نہیں ہوتے تو ہم میں اور ان میں کیا فرق؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    Abdullah

    ReplyDelete
  4. This comment has been removed by a blog administrator.

    ReplyDelete
  5. سرکار /یوم ال غضب سعودیہ میں پر آپ کیوں غضبناک ہیں میرا خیال ہے کے بادشاہت کا اسلام میں کوی تسور نہیں ہے ۵۰،۴۰ سے قابض حکمرانوں کو اب گھر چلے جانا چاہے

    ReplyDelete
  6. سعودی عرب کے فرمانرواؤں کو کیا فکر۔۔ جب ضرورت ہوگی امریکی فوج اور پاکستانی ملا شاہی خاندان کے لیے تن من دھن کی بازی لگانے کو حاضر ہوں گے۔

    ReplyDelete
  7. مگر مجھے لگتا ہے کہ سعودی عرب کے فرماں رواؤں کی سمجھ میں بھی بہت سی باتیں آگئی ہیں!
    Abdullah

    ReplyDelete
  8. عبداللہ۔۔۔ آپ نے ٹھیک کہا۔۔۔ کہ سعودی فرماں رواوں کو بہت کچھ سمجھ آ گیا ہے اور وہ بھی اچانک۔۔۔ شاید شاہ عبداللہ نے سونگھ لیا کہ آج جو تیونس، مصر اور لیبیا میں ہو رہا ہے۔۔۔ کل اس کی ہوا سعودی عرب بھی پہنچ سکتی ہے۔۔۔ اچانک ہی اتنے ریا ل عوام پر لٹانا معنی خیز نہیں و اور کیا ہے۔۔۔ پہلی دفعہ عبداللہ سے اتفاق ہو ہی گیا میرا۔۔۔ چلیں دیر آید درست آید۔۔۔

    ReplyDelete
  9. مجھے تو جی بی بی سی کی لکھی یہ بات یاد رہ گئی کی سعودی لوگوں کے پاس کھونے کو بھی بہت کجھ ہے
    یعنی کہ لوگ باہر نکل کر اپنا نقصان نہیں کرین گے
    آل سعود کو کچھ نہیں ہو گا
    سرجی ابھی غریب ممالک ے مزدوروں کو غلام بنا کر رکھنے والے اس ملک میں
    جبر جاری رہے گا

    ReplyDelete
  10. "کیا امریکہ یا یورپ میں گورے اور کالے میں تفریق نہیں؟
    کیا امریکہ یا یورپ میں مسلمان یا غیر مسلم کی تفریق نہیں؟
    کیا امریکہ یا یورپ میں عورتوں اور کمزوروں کے حقوق غصب نہیں کیے جاتے؟
    "

    naheen! yeah sab jurma hai aur iskee sazaa miltee hai...

    ReplyDelete
  11. آپ نے تو سعودی عرب کی محبت کے شیرے میں ڈوب کر یہ بات لکھ دی۔ حقیقت یہ ہے کہ امریکہ و صیہونی قوتیں شاید اسلامی ممالک کی اتنی دشمن نہیں جتنے آل سعود ہیں
    محض پیسہ ہر غم کا علاج نہیں ہوتا۔ نا انصافی زیادہ تر مسائل جر ہوتی ہے۔ ابھی سعودی عرب نے گھبرا کر جب اپنے عوام کو مالی امداد دینے کی کوشش کی تو یہ رقم بھی طبقہ ء اشرافیہ کے حصے میں آئ۔ ایک بے روزگار، نچلے طبقے کا سعودی محروم رہ گیا۔
    سعودی عرب کی امارت کی دیوار میں چبے ہوئے لوگوں کو آپ دیکھنے سے محروم ہیں۔ ہمارے ایک مبصر نے لکھا تھآ کہ وعدی عرب کی خواتین کی خوش قسمتی پہ رشک آتا ہے۔ انہوں نے بھی امیر سوعدی عرب کی عورت پہ رشک کیا۔ اور وہ اس عوت کو نہیں دیکھ پائے جو بحیک مانگنے کے لئے اپنے بچوں کے ہاتھ کاٹ دیتی ہے۔
    اگر ان ممالک کے عوام سینکڑوں سال پرانے اس غیر منصفانہ نظام کو بدلنا چاہتے ہیں تو اس میں بھی آپکو سازش نظر آتی ہے۔
    ہمیں تو صرف اس بات پہ حیران ہونا چاہئیے کہ پاکستان جہاں انسانوں کی بڑی تعداد جانوروں سے بد تر زندگی گذار رہی ہے وہاں لوگ اپنے خلاف بے انصافی پہ آواز کیوں نہیں اٹھآتے۔

    ReplyDelete
  12. آپ کو پتہ تو چل گيا ہو گا کہ ذرائع ابلاغ جو مُسلم دُشمنوں کے ہاتھ ميں ہيں کتنے مؤثر ہيں

    ReplyDelete
  13. اجمل صاحب کاش آپ لوگوں کو اسلام دشمنوں کی افیم پلا کر سلانا بند کردیں،کاش اے کاش۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    انٹرنیشنل سچائیوں میں اسلام دشمن ملوث ہیں اور پنجاب کی سچائیوں میں ایم کیو ایم ،پی پی پی اوراے این پی ملوث ہیں،افسوس صد افسوس
    Abdullah

    ReplyDelete
  14. عبداللہ صاحب
    پی پی پی ۔ ايم کيو ايم اور اے اين پی تينوں فی الحال کراچی کا حال سدھارنے ميں مصروف ہيں اُنہيں پنجاب صرف خواب ميں نظر آتا ہے جس سے وہ ڈر کر اُن کی نيند اُڑ جاتی ہے مگر وہ جاگتے پھر بھی نہيں

    ReplyDelete
  15. ہاں واقعی ڈر تو لگتا ہے پنجاب سے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اورکون نہیں ڈرتا وہاں کی اسٹیبلشمنٹ سے 63 سال سے ملک کو تباہ کررہی ہے مگر یہ ملک اور اسکے لوگ ہی بڑے ڈھیٹ ہیں،اخلاقی طورپر تو تباہ کر ہی دیا ہے اب رہی سہی کسر حوصلے ختم کر کے پوری کی جارہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    Abdullah

    ReplyDelete
  16. آج رات پاکستانی وقت کے مطابق گیارہ بجے جیو کا پروگرام چوراہا دیکھ لجیئے گا جیو نیوز پر!
    Abdullah

    ReplyDelete
  17. برائے : عنیقہ ناز
    اب چاہے تو میں بھی آپ کے لئے کچھ ایسا کہہ سکتا ہوں کہ : مغربی استعماری قوتوں کی علمی و تکنیکی برتری کے شیرے میں ڈوب کر ایسا لکھ رہی ہیں۔
    آپ کے بلاگ کی تحاریر آپ کی علمی و ادبی شخصیت کی گواہ ہیں۔ لیکن علم صرف کتب و میڈیا کی خبروں اور جائزے سے ہی حاصل نہیں ہوتا ، بعض اوقات تجربہ اور مشاہدہ بھی لازم ہوتا ہے۔ اور اس تحریر میں میرے جو کچھ بھی خیالات ہیں ان کے پس پشت دیڑھ عشرے سے زائد عرصے کے وہ ذاتی تجربات اور مشاہدات ہیں جو اس معاشرے میں ، خوبیوں اور خامیوں کو قریب سے دیکھتے ہوئے میں نے برتے بھی ہیں۔
    ویسے آپ کی "معصومیت" کی داد بھی دینا چاہوں گا۔ اسلامی ممالک کے خلاف امریکہ و صیہونی قوتوں کی سورج کے سوا نیزے کی طرح کی دشمنی کیا واقعی میں ہمیں نظر نہیں آتی؟ عراق ، افغانستان ، الجزائر ، سوڈان ، ایران ، فلسطین ، لبنان ، پاکستان ۔۔۔۔۔ ایک بڑی لمبی فہرست تک نظروں سے اوجھل ہو جائے تو ہمیں دراصل اپنی آنکھوں کے علاج کی ضرورت لاحق ہے۔

    اور پھر آل سعود کو اسلامی ممالک کے دشمن قرار دینا بھی ایک دلچسپ لطیفہ ہے۔ صرف ایک مثال ۔۔۔۔ آفاتِ سماوی یا کسی دوسری مصیبتوں کے سبب جب کبھی پاکستان پر برا وقت آیا تب سب سے زیادہ تعاون اسی اسلامی ممالک کے دشمن "آل سعود" کی جانب سے ملنے کی کیا تک بنتی ہے؟
    دوسری طرف جنگی جنون اور جرائم کے حوالے سے کون سے ممالک آگے ہیں ؟ ذرا کچھ تحقیق یہاں بھی کر کے دیکھیں : امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، فرانس ، روس ، جاپان ، جنوبی افریقہ ، کنیڈا ، اٹلی ، ہندوستان
    منشیات کے استعمال میں کون سے ممالک آگے ہیں ؟ کچھ تحقیق اس پر بھی تو ہو جائے : امریکہ ، نیوزی لینڈ ، ہالینڈ ، فرانس ، جرمنی ، اسپین ، اسرائیل ، کولمبیا ، بلجئیم ، جنوبی افریقہ

    جن ممالک کے عوام جس نظام کو "غیر منصفانہ" سمجھتے ہیں اور انہیں بدلنا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے بےشک۔ اس کی تائید ہم بھی ضرور کرتے ہیں۔ مگر سوال یہ ہے کہ کیا سعودی عرب کے عوام اپنے ہاں کے نظام کو "غیر منصفانہ" سمجھتے ہیں؟
    اگر ہاں تو پھر ثبوت دیجئے مگر صرف وہ ثبوت جس کی تصدیق صرف اور صرف سعودی عوام کی اکثریت کی جانب سے ہو ۔۔۔ نہ کہ وہ جو پروپگنڈا کے زور پر مغرب نواز میڈیا پھیلائے۔

    ReplyDelete
  18. برائے : خاور کھوکھر
    خاور۔ غریب ممالک ے مزدوروں کو غلام بنا کر رکھنے کا موضوع ایک الگ موضوع ہے۔ اس کا تعلق موجودہ تحریر سے نہیں۔
    ان شاءاللہ کبھی کچھ فرصت ملے تو اس پر بھی لکھنے کی کوشش کروں گا۔ ہاں یہ ضرور ہے کہ "غیر مقیمین" کے لیے سعودی عرب کی جو بھی حکومتی پالیسی ہے ، وہ کوئی صاف ستھری اور انصاف پسندانہ بہرحال نہیں ہے۔

    ReplyDelete
  19. اور یہ پنجابی پنجابی کرنا بند کریں،یہ ملک تین طرح کے لوگوں میں تقسیم ہے ایک وہ جوکھلم کھلا کرپٹ ہیں ایک وہ جو کرپٹ نہیں اور ایک وہ جو اپنے کرپشن کو اسلام کے پردے میں چھپائے رکھتے ہیں!
    اور جو کرپٹ نہیں ان میں کچھ نادان ہیں جو اسلام کے پردے میں چھپے کرپٹ لوگوں کی شکنجے میں جکڑے جاتے ہیں اور کچھ سمجھ دار ہیں جو ان سب سے اوپر اٹھ کر مسائل کو دیکھتے اورسمجھتے ہیں اور انہیں ٹھیک کرنے کی کوشش کرتے ہیں!

    Abdullah

    ReplyDelete
  20. باذوق صاحب جو ہمارے دشمن ہیں وہ تو ہیں ہی دشمن مگر ہم خود اپنےدشمن کیوں ہیں؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
    Abdullah

    ReplyDelete
  21. اور وہ اس عوت کو نہیں دیکھ پائے جو بحیک مانگنے کے لئے اپنے بچوں کے ہاتھ کاٹ دیتی ہے۔

    یہ ایک نادر اور شاہکار فرمان ہے اسے محفوظ کر لیا جانا چاہئیے۔ اس سے پہلے بھی ایک نادر شاہکار فرمان انہوں نے جاری کیا تھا کہ "عرب رمضان کے روزے محض اسلئیے رکھتے ہیں کہ انھیں شراب کے اعلٰی برانڈ کی بوتل سے افطار کیا جاسکے" یا پھر کچھ اور فرمان بھی ہیں کہ آئی لو یو کی انگریزی پریکٹس بے بے کے گلے میں بانہں ڈال کر بھی کی جاسکتی ہے۔ یا آپ نے حقیقی بلوچ کا چہرہ دیکھنا ہو تو وہ ایک چرسی بلوچ ہوتا ہے شرابی ہوتا اور اس طرح کی دوسری لغویات میں پڑ تا ہے تو اصلی بلوچ ہوتا ہے۔ نیز وہ نہائت اہتمام سے لین لگا کر ثابت کرتی ہیں کہ بلوچ پاکستان مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ البتہ یہ زکر کرنا انہوں نے مناسب نہیں سمجھا کہ یہ بلوچستان کی پاکستان سے علیحدگی کا پروپگنڈہ کرنے والی ایک ایسی تنظیم جس کا نہ صرف ہیڈ کواٹر اسائیل میں واقع ہے بلکہ اسے بھارت سمیت سبھی پاکستان دشمن قوتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔ جبکہ ویڈیو میں موجود دو درجن افراد جو پاکستان مردہ باد کے نعرے لگا رہے ہیں۔ انکے چہروں پہ جان بوجھ کر روشنی نہیں ڈالی جاتی۔ اور ایک خاص تکنیک کے تحت کیمرہ گھومایا جاتا ہے۔

    مشرف بے غیرت نے کہا تھا جسے امریکہ و یوروپ کا طیزہ چاہئیے وہ ریپ کا ڈھنڈورا پیٹنا شروع ہوجاتے ہیں وہ تو ننگ قوم تھا مگر اس بارے تحقیق ہونی چاہئیے کے اس کے علاوہ وہ کون کون سے حربے ہیں جو ایک ویزے کے لئیے لوگ استعمال کرتے ہیں۔ وطن فروشی ۔ غداری اور تعسبات کو ہوا دینا ، اسلام دشمنی یہ سبھی باتیں ببھی شاید کچھ لوگوں کے نزدیک ویزے اور مادی سہولتوں کا آسان ذریعیہ ہے۔

    آپ بی بی سی گلہ کر رہے ہیں؟ پاکستان میں وطن فروشوں کے بارے میں بھی کچھ حقائق لکھیں۔ یہ جب بھی بیان کریں گے اپنی ذات کے اعلٰی اوصاف مگر پاکستان اور پاکستانی قوم کی برائیاں بیان کریں گے۔ ساری دنیا میں جیلیں موجود ہیں ۔ جن سے پتہ چلتا ہے کہ پوری دنیا میں اچھے برے لوگ پائے جاتے ہیں۔ مگر ان کا نظر انتخاب پاکستان کے برے لوگوں پہ پڑے گا جنہیں کمال بھونڈے طریقے سے یہ لوگ پاکستان کا اصل چہرہ بتاکر اپنی بی غیرتی فروخت کریں گے۔ یہی صور انکی اسلام دشمنی مہیں پنہاں ہے مقصد صرف ایک ہی ہے کہ اہل ریمنڈ ڈیوس جو ایسے کاموں مین اتنا خرچ کرتے ہیں شاید وہ ہمیں اڈاپٹ کر ہی لیں۔ مگر انہیں یہ نہیں پتہ غدارروں کو کوئی بھی منہ لگانا پسند نہیں کرتا حتٰی کے اس قوم جن سے یہ غداری کرتے ہیں ا سی قوم یعی پاکستان کے بدترین دشمن بھی۔

    بی بی سی پہ بات بعد میں ہوگی

    ReplyDelete
  22. چوراہا کا وقت بدل گیا ہے اب رات گیارہ نہیں دس بجے!

    ReplyDelete
  23. ابھی سعودی عرب نے گھبرا کر جب اپنے عوام کو مالی امداد دینے کی کوشش کی تو یہ رقم بھی طبقہ ء اشرافیہ کے حصے میں آئ۔ ایک بے روزگار، نچلے طبقے کا سعودی محروم رہ گیا۔

    arey 5 din men raqam taqseem bhi hu gui, saudi balai tabqa woh raqam loot ker bhi ley gaya, aur ghareeb biddu mehrrom bhi reh gaya, aur us key aadad o shumar media/net per bhi aa gui, sirf 5 din men, wow amazzing what a fast distribution and communication

    ReplyDelete
  24. 1:
    اور وہ اس عوت کو نہیں دیکھ پائے جو بحیک مانگنے کے لئے اپنے بچوں کے ہاتھ کاٹ دیتی ہے۔
    2:
    arey 5 din men raqam taqseem bhi hu gui, saudi balai tabqa woh raqam loot ker bhi ley gaya, aur ghareeb biddu mehrrom bhi reh gaya, aur us key aadad o shumar media/net per bhi aa gui, sirf 5 din men, wow amazzing what a fast distribution and communication

    ہاں یہ دو اچھے سے لطیفے جب میں نے اپنے سعودی کولیگز کو سنائے تو سن کر سب ہی بےتحاشا محظوظ ہوئے۔
    لولز

    ReplyDelete
  25. abdullah adam3/13/2011 4:19 AM

    آمریت کت شکنجوں میں خلق خدا پھڑ پھڑا رہی ہے اور ہم اسے سازشی تھیوریوں کی نذر کر رہے ہیں...........

    سعودی عرب میں ملوکیت کی بدترین شکل قائم ہے جس پر اسلام کا لبادہ اوڑھا گیا ہے!!!

    لاپتہ افراد کی سب سے بڑی تعداد سعودی جیلوں میں عشروں سے((جی ہاں(( سڑ رہی ہے اور آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے....

    بلاد حرمین کی دولت پر قابض یہ سانپ.............طاغوت اکبر امریکہ کے ہاتھوں عملا کعبۃ اللہ کا گھیراؤ کروا چکے ہیں.

    اظہار رائے نام کی کوئی چریا بھی یہاں پر نہیں مار سکتی.............

    اسرائیل کے خلاف حرام ہے جو کبھی سخت بیان بھی دیاہو..................جہاد کا تو نام لینا بھی جیل جانے کے لیے کافی شافی ہے!!!

    پاکستانی 100 گرام ہیروئن جوتیوں میں لے جائے تو پھانسی................اور شہزادوں اور شہزادیوں کے کرتوت پر کوئی سزا نہیں.................یہ اسلامی قانون ہے جو یہاں نافذ ہے............

    پھر بھی خادم الحرمین الشریفین ہیں.............قرآن پرنٹ کرواتے ہیں اور دنیا سے ستائش سمیٹتے ہیں............... !!!

    ReplyDelete
  26. عنیقہ،ایسا کالی سوڈانی خواتین کرتی ہیں جن کی اکثریت یہاں بھیک مانگتی ہے اور یہ پیسے کےلیئے کچھ بھی کر سکتی ہیں،
    اب یہ مسلمان تو ہیں مگر سعودی نہیں اسلیئے حکومت کا ان کی طرف کوئی فرض نہیں سوائے اس کے کہ انہیں اٹھا کر جیل میں ڈالین اور پھر ڈیپورٹ کردیں،
    باقی شراب سے روزہ کھولنا ایک طنزیہ جملہ ہے جو ان کی عیاشیوں کے حوالے سے بولا جاتا ہے،کوئی اکا دکا ایسا پاگل ہو تو ہو ،ویسے بحرین برج بھی لوگ کہتے ہیں کہ اسی لیئے بنایا گیا ہے کہ جو یہاں حرام ہے وہ وہاں حلال ہوجاتی ہے!
    Abdullah

    ReplyDelete
  27. خبر ہے کہ ریمنڈ ڈیوس کو چھڑوانے کے لئیے امریکہ اب سعودیہ عرب کو استعمال کرے گا کہ وہ اپنا اثر رسوخ استمال کرتے ہوئے گورنمنٹ آف پاکستان پر دباو ڈالے، اسطرح پاکستان میں کوئی احتجاج بھی نہیں ھوگا (نام نہاد بظاہر مذہبی جماعتوں) کا احتجاج خود بہ خود دم توڑ جائے گا کہ سعودی عرب کی امداد کے آگے کیسا اسلام اور کیسے اصول کہاں کا احتجاج ؟ جو مائی باپ کہیں وہ ہی ٹھیک ہے۔

    ReplyDelete